انگریز نے ویلز میں سزاکاٹنے سے انکار کردیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 7 اگست 2015 21:06

انگریز نے ویلز میں سزاکاٹنے سے  انکار کردیا

سوان سی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7اگست۔2015ء)سوان سی، ویلز۔انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک مجرم منشیات فروش نے ویلز میں سزا کاٹنے سے انکار کر دیا۔ اس کا کہنا ہے کہ اسے ویلش لوگوں کے گاڑھے لہجے کی وجہ سےاُن کی زبان سمجھ نہیں آتی۔ تفصیلات کے مطابق 25 سالہ ڈوائن کیمپبیل کو ابریسٹواتھ ، ویلز سے گرفتار کیا گیا۔اس کے قبضے سے فروخت کرنے کے لیے رکھے ہیروئن کے پیکٹ ملے ۔

7 دن جیل میں رکھنے کے بعد اسے واپس مڈ لینڈ ، انگلینڈ منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈوائن کی وکیل جینٹ گیڈریچ کے مطابق جب اسے سزا سنانے کے لیے پیشی پر سوان سی کراؤن کورٹ لے جانے کا کہا تو اس نے اپنے جیل کے سیل سے باہر آنے سے انکار کر دیا۔ وکیل کے مطابق ڈاؤئن سزا پانے کے لیے واپس ویلز نہیں جانا چاہتا۔ ڈوائن کا کہنا ہے کہ اسے وہاں کے لوگوں کے ویلش لہجے کی وجہ سے اُن کی بات سمجھ نہیں آتی۔ڈوائن کا خیال ہے کہ اگر اسے ویلز کی عدالت میں سزا ہوئی تو اسے وہاں کی جیل میں بھیجا جائے گا۔ جج پیٹر ہے وڈ نے مقدمے کی سماعت ایک ماہ کے موخر کر دی ہے ۔ اگلی پیشی پر ڈوائن کو ویڈیو لنک پر مقدمے میں شریک کیا جائے گا، تاکہ وہ مغربی مڈ لینڈ سے ہی عدالتی کاروائی میں شریک ہو سکے۔