سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے نوجوان فاسٹ باؤلر وشوا فرنینڈو کو ٹیم میں طلب کر لیا،ایرنگا اور لکمل فٹنس مسائل کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے

جمعہ 7 اگست 2015 21:23

سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے نوجوان فاسٹ باؤلر وشوا فرنینڈو ..

کولمبو ۔ 07 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست۔2015ء) سری لنکا نے بھارت کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کیلئے ان کیپڈ لیفٹ فارم فاسٹ باؤلر وشوا فرنینڈو کو ٹیم میں طلب کر لیا، شامندا ایرنگا اور سرنگا لکمل فٹنس مسائل کے باعث ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

سری لنکا اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 12 اگست سے ہو گا اور اس سیریز کی خاص بات سٹار بلے باز کمار سنگاکارا کی ریٹائرمنٹ ہے جو بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ہمیشہ کیلئے رخصت ہو جائیں گے۔

فرننڈو کو 2014ء میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کیلئے سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاہم انہیں ڈیبیو کرنے کا موقع نہیں ملا تھا۔ ایرنگا اور لکمل کی عدم دستیابی کے باعث دھمیکا پریساد اب سری لنکن فاسٹ باؤلرز کو لیڈ کریں گے، سپنرنز رنگناہیراتھ، دلروون پریرا اور تھارندو کوشال سکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔

متعلقہ عنوان :