بولڈ سین کرنا نہ کرنا میری ذاتی مرضی ہے، گلوکاری کے دن بہت یاد آتے ہیں، فواد خان

ہفتہ 8 اگست 2015 11:18

بولڈ سین کرنا نہ کرنا میری ذاتی مرضی ہے، گلوکاری کے دن بہت یاد آتے ہیں، ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء)پاکستانی اداکار فواد خان نے کہا ہے کہ بولڈ سین کرنا نہ کرنا میری ذاتی مرضی ہے، پاکستان میں اپنے گلوکاری کے دن بہت یاد آتے ہیں۔انڈین میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے فواد خان نے کہا کہ میری آنیوالی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کے حوالے سے کئی دنوں تک میڈیا میں قیاس آرائیاں ہوتی رہی جس میں میرا عالیہ بھٹ کیساتھ بولڈ سین کی خبر پر انکار شامل ہے ، انہوں نے کہا کہ ایسے مناظرفلمانا یہ نہ فلمانا میری مرضی ہے اور یہ کوئی بڑی بات نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان میں اپنے گلوکاری کے دن بہت زیادہ یاد آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری گلوکاری کا دور اور ای پی بینڈ کا مرکزی گلوکار ہونا میرے لئے بہت خاص یادوں میں شمار ہوتا ہے ، میں ان لمحوں کو نہیں بھول پاؤنگا، انہوں نے کہا کہ ایک راک سٹار ہونے اور ایک اداکار ہونے میں کوئی مقابلہ نہیں، جہاں تک میوزک کی بات ہے تو وہ ایک لمحے میں اداکاری سے گلوکاری کی طرف لوٹ جائینگے البتہ وہ میوزک کیساتھ نا انصافی نہیں کر سکتے کیونکہ اس شعبہ کو مکمل وقت اور توجہ کی ضرورت ہے۔اپنے کرئیر کے حوالے سے فواد نے کہا کہ میں نے بہت مختصر کردار ادا کئے ہیں اور خوش قسمتی سے زیادہ تر میں کامیابی حاصل کی۔