سپاٹ فکسنگ میں پابندی بھگتنے والے محمد عامر کی سزا ختم ہوتے ہی ٹیم میں واپسی کا کوئی امکان نہیں ، رپورٹ

ہفتہ 8 اگست 2015 11:34

سپاٹ فکسنگ میں پابندی بھگتنے والے محمد عامر کی سزا ختم ہوتے ہی ٹیم میں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں پابندی کا شکار محمد عامر کی سزا تو اگلے ماہ ختم ہو جائے گی تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ محمد عامر کو فوری طور پر قومی ٹیم میں شامل نہیں کریگاذرائع کے مطابق محمد عامر کی زمبابوے کے خلاف سیریز میں شمولیت کا کوئی امکان نہیں ویسے اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں ان پر عائد پانچ سالہ پابندی ستمبر کے پہلے ہفتے میں ختم ہو جائیگی امکان ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ انہیں انگلینڈ کے خلاف اکتوبر میں ہونے والی سیریز میں یا پھر پاکستان اے ٹیم میں شامل کرے۔

(جاری ہے)

سلیکشن کمیٹی محمد عامر کو قومی ٹیم میں شامل کرنے سے پہلے پاکستان اے ٹیم میں چانس دینا چاہتی ہے۔محمد عامر اکتوبر میں شروع ہونے والے ڈومسٹک سیزن میں سوئی سدرن گیس کی نمائندگی کریں گے۔