حافظ سعید نے بھارتی فلم ’فینٹم‘کی نمائش لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

ہفتہ 8 اگست 2015 11:45

حافظ سعید نے بھارتی فلم ’فینٹم‘کی نمائش لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اگست2015ء) امری جماعت الدعوة حافظ سعید نے بھارتی فلم ’فینٹم ‘کی پاکستان میں نمائش روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے اپیل کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق حافظ سعید کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیاہے کہ بھارتی فلم فینٹم پاکستان مخالف ہے اس لیے اس کی پاکستان میں نمائش کو روکا جائے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بھارتی فلم فینٹم میں سیف علی خان اور کترینہ کیف ہیر و ہیرئن کا کر دار نبھارہے ہیں جبکہ فلم بھارت میں ہونے والے ممبئی حملوں اور دنیامیں دہشتگردی کے موضوع پر بنائی گئی ہے ۔

حافظ سعید کے پاکستان مخالف فلم کی نمائش روکنے کی درخواست کے بعدفلم کے ڈائریکٹر ساجد کبیر خان اور پروڈیوسر ساجد نادیاوالا پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں کیونکہ بھارتی فلم کو پاکستان میں کافی پذیرائی ملتی ہے ۔