بھارتی ون ڈے کپتان دھونی نے ایلیٹ پیرا ملٹری یونٹ کے ہمراہ ٹریننگ شروع کردی

ہفتہ 8 اگست 2015 11:59

بھارتی ون ڈے کپتان دھونی نے ایلیٹ پیرا ملٹری یونٹ کے ہمراہ ٹریننگ شروع ..

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8اگست۔2015ء) بھارتی ون ڈے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ہوائی جہاز سے چھلانگ لگانے کیلیے ایلیٹ پیرا ملٹری یونٹ کے ہمراہ ٹریننگ شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے حکام کو لکھا کہ 2 ہفتوں پر محیط یہ ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد وہ پیراشوٹ کے ذریعے5 مرتبہ فضا سے زمین کی جانب چھلانگ لگائیں گے جس کے بعد انھوں نے 5 اگست کو ابتدائی ٹریننگ آگرہ میں واقع مرکز میں کی ۔ واضح رہے کہ دھونی کو بھارتی آرمی میں لیفٹیننٹ کرنل کا اعزازی عہدہ ملا ہوا ہے ۔