ایشز میں ناکامی کی صورت میں کرکٹ آسٹریلیا نے اہم فیصلے کرنے کا عندیہ دیدیا

ہفتہ 8 اگست 2015 12:40

ایشز میں ناکامی کی صورت میں کرکٹ آسٹریلیا نے اہم فیصلے کرنے کا عندیہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) کرکٹ آسٹریلیا ایشز میں ناکامی کی صورت میں اہم فیصلے کرنے کا عندیہ دے چکی ہے اور کینگروز اب جبکہ شکست کے قریب تر دکھائی دے رہے ہیں، مائیکل کلارک کے سر پر برطرفی کی تلوار لٹکتی ہوئی صاف محسوس کی جاسکتی ہے۔ایشزکے سلسلے میں ٹرینٹ برج میں کھیلے جارہے میچ میں کینگروز کو اس وقت اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید نوے رنز درکار ہیں جبکہ اس کی صرف تین وکٹس باقی ہیں۔

ٹیم کی پہلی اننگز بھی صرف ساٹھ رنزپر مکمل ہوگئی ہیں تھیں۔

(جاری ہے)

موجودہ صورتحال میں مائیکل کلارک کو برطرف کرنے کیلئے مقامی میڈیا کی جانب سے بھی شدید دباوٴ ڈالا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ مائیکل کلارک پر گزشتہ برس سے ٹیم سے باہر کرنے کیلئے دباوٴ جاری ہے تاہم ہوم گراوٴنڈ پر کھیلے گئے ورلڈ کپ میں کامیابی کے بعد ناقدین کو کچھ عرصہ کے لئے چپ سادھ لینا پڑی تھی تاہم اب ایشز میں بدترین پرفارمنس نے انہیں ایک بار پھر اپنے مطالبے کو دوہرانے کا جواز فراہم کردیا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ کلارک خود واضح طور پر کہہ رہے ہیں کہ ان کا کھیل سے علیحدہ ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :