سپریم کورٹ کی جانب سے ڈمپل کپاڈیہ کو نوٹس جاری

ہفتہ 8 اگست 2015 13:00

سپریم کورٹ کی جانب سے ڈمپل کپاڈیہ کو نوٹس جاری

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) بالی ووڈ کی ماضی کی اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ کو سپریم کورٹ کی جانب سے نوٹس موصول ہوا ہے۔ نوٹس انیتا ایڈوانی کی درخواست پر بھیجاگیا ہے۔ انیتا نے عدالت میں درخواست دی تھی کہ انہیں ڈمپل کپاڈیہ نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے تاہم ان کی درخواست ممبئی کی ہائی کورٹ نے مسترد کردی تھی جس پر وہ سپریم کورٹ چلی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

انیتا ایڈوانی ، اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ کے شوہر اور ماضی کے نامور سٹار راجیش کھنہ کی رکھیل تھیں اور ان کے ہمراہ رہا کرتی تھیں۔ الزام ہے کہ راجیش کھنہ کی موت کے بعد ڈمپل کپاڈیہ نے زبردستی ان سے وہ گھر خالی کروالیا تھا جس میں وہ راجیش کھنہ کے ہمراہ رہا کرتی تھیں۔ وہ گھر راجیش کھنہ کی ملکیت تھا۔ انیتا ایڈوانی کے وکیل کے مطابق ان کی موکلہ پیچس برس سے راجیش کھنہ کے ہمراہ رہ رہی تھیں

متعلقہ عنوان :