سنجے دت اپنی پھوپھی کی آخری رسومات میں شرکت نہ کر سکے

ہفتہ 8 اگست 2015 13:00

سنجے دت اپنی پھوپھی کی آخری رسومات میں شرکت نہ کر سکے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) بالی ووڈ اداکار سنجے دت اپنی پھوپھی کی ا?خری رسومات میں شرکت نہ کر سکے، ان کی پھوپھی، اداکار سنیل دت کی بہن رانی بالی چند روز قبل انتقال کر گئیں، والد اور والدہ کے انتقال کیبعد رانی بالی ہی سنجے دت کی بڑی تھیں، سنجے دیت ان کی ا?خری رسومات میں شرکت کرنا چاہتے تھے لیکن انہیں جیل حکام کی طرف سے اجازت نہ ملی سنجے دت غیر قانونی اسلحہ کیس میں قید کی سزا بھگت رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ سال کئی بار پیرول پر جیل سے رہائی ہوئے ہیں، اس وجہ سے انہیں اس بار رہائی نہ ملی اور وہ باہر نہ جا سکے۔ سنجے دت یہ خبر سننے کے بعد کافی جذباتی دکھائی دیئے، دو دن تک انہوں نے ٹھیک سے کھانا بھی نہ کھایا۔ جیل ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنے کمرے میں ہی اپنی پھوپھی کے لئے دعائیہ رسم کا اہتمام کیا اور ان کے لئے دعا کی