یوراج سنگھ کے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے امکانات روشن

ہفتہ 8 اگست 2015 13:09

یوراج سنگھ کے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے امکانات روشن

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کی قومی ٹیم میں واپسی کے امکانات روشن دکھائی دے رہے ہیں۔ یوراج نے اس سلسلے میں آج سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جس میں نیٹ میں پریکٹس کرتے دیکھے جاسکتے ہیں۔ اس کے ہمراہ انہوں نے کیپشن لکھا ہے کہ نیٹس میں واپسی اچھی محسوس ہوتی ہے، جلد آرہا ہوں۔

یوراج سنگھ نے آخری بار جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران سینچورین میں میچ کھیلا تھا۔ یہ میچ دسمبر2013میں کھیلا گیا تھا۔ اس کے بعد سے یوراج انٹرنیشنل کرکٹ سے دور تھے۔ انہیں رواں برس کے آغاز میں جب ورلڈ کپ کے 15رکنی سکواڈ سے باہر کیا گیا تو ان کے والد کی جانب سے شدید برہمی اور کپتان مہیندرا سنگھ دھونی کی سخت الفاظ میں مذمت پر مبنی الفاظ سامنے آئے تھے۔

(جاری ہے)

یوراج نے اپنے والد کے بیان سے کنارہ کشی اختیار کی تھی تاہم انہوں نے ایک بار پھر ایسا ہی بیان دیا تھا، جس سے یہ بھی واضح ہوا تھا کہ یوراج سنگھ کی ٹیم سے دوری کی وجہ دھونی ہیں۔ اب دھونی اگرچہ ون ڈے ٹیم کے کپتان تو ہیں تاہم ان کی سلیکشن کمیٹی اور کھلاڑیوں سے ان بن کی خبریں منظر عام پر ہیں، جس سے یہ تاثر بھی تقویت پکڑ رہا ہے کہ دراصل دھونی کی مخالف لابی اب یوراج کو ٹیم میں واپس لانے کیلئے سرگرم ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :