پاکستانی نژاد آسٹریلین بلے باز عثمان خواجہ کوئینز لینڈ کے کپتان مقرر

ہفتہ 8 اگست 2015 13:12

پاکستانی نژاد آسٹریلین بلے باز عثمان خواجہ کوئینز لینڈ کے کپتان مقرر

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) پاکستانی نژاد آسٹریلین بلے باز عثمان خواجہ کو آئندہ سیزن کیلئے کوئینز لینڈ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ عثمان خواجہ ، جیمز ہوپس کی جگہ لیں گے جو کہ گزشتہ موسم گرما میں اپنے عہدے سے علیحدہ ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں کوئینز لینڈ کرکٹ چیئرمین جم ہولڈنگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عثمان خواجہ نے کوئینز لینڈ میں شمولیت کے بعد سے متعدد مواقع پر اپنی صلاحیتیں ثابت کی ہیں۔

یہی نہیں بلکہ اس کی سوچ میں پختگی کا بھی عنصر واضح طور پر موجود ہے۔ وہ کھیل کے بارے میں متاثر کن انداز میں سوچتا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ گروپ میں شامل تمام لڑکے اسے پسند کرتے ہیں اور اس کی عزت کرتے ہیں، اسی لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔عثمان خواجہ2012میں نیوساوٴتھ ویلز سے کوئینز لینڈ منتقل ہوئے تھے۔ ان دنوں وہ آسٹریلیا اے کے بھی کپتان کے طور پر دورہ بھارت میں مصروف ہیں۔