پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق صدر قاسم ضیاء کو کرڑروں روپے کرپشن کے الزام میں گرفتار

ہفتہ 8 اگست 2015 13:12

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق صدر قاسم ضیاء کو کرڑروں روپے کرپشن کے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) قومی احتساب بیورو(نیب )نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے رہنما قاسم ضیاء کوشہریوں سے فراڈ اور کرڑروں روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیاہے اور احتساب عدالت سے ان کا 14روز ہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیب نے عدالت میں موقف اپنایا کہ قاسم ضیا کی علی عثمان کے نام سے سیکیورٹی کمپنی ہے جو کہ لوگوں سے پیسے لیتی ہے اور ان سے شیئر ز کا بزنس کرتی ہے تاہم انہوں نے لوگوں سے پیسے لیے اور ڈیڑھ سال سے ان کا جو منافع بنتا تھا وہ بھیں نہیں دیا اس کے علاوہ انہوں نے لوگوں سے لی گئی رقم بھی واپس نہیں کی جس کے باعث نیب کو قاسم ضیاء کیخلاف درخواستیں موصول ہوئیں جس پرکارروائی کرتے ہوئے گزشتہ رات قاسم ضیاء کو حراست میں لیا گیا۔

نیب کا کہناہے کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ قاسم ضیا ء نے شہریوں سے کرڑوں روپے کا فراڈ کیاہے اور لوگوں کوپیسے دینے کے بجائے ڈیڑھ سال سے ٹال مٹول سے کا م لیا جارہاتھا۔احتساب عدالت نے نیب پنجاب کو قاسم ضیاء کا 14روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے تفتیشی افسروں کو حکم دیاہے کہ وہ چودہ روز میں تفتیش مکمل کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :