پاکستانی صحافی چاند نواب پاکستان کے ہی نہیں بھارت کے بھی چاند ہیں ، بھارتی سنوکر کھلاڑی پنکج ایڈوانی

ہفتہ 8 اگست 2015 13:13

پاکستانی صحافی چاند نواب پاکستان کے ہی نہیں بھارت کے بھی چاند ہیں ، ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء)بھارتی کھلاڑی پاکستان میں کھیلنے تو سنوکر آئے تھے مگر چاند نواب کو دیکھ کر خوشی سے نہال ہو گئے کسی نے سلیفی بنوائی تو تو کوئی تعریفوں کے پل باندھنے لگا۔مہمان کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ چاند نواب پاکستان کے ہی نہیں بھارت کے بھی چاند ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتیوں پر تو چاند نواب کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے ، کراچی میں ورلڈ سنوکر سکس ریڈ ایند ٹیم ایونٹ میں شرکت کے آنے والے بھارتی کھلاڑی بھی چاند نواب کے دیوانے نکلے۔

میچ کے دوران جب ورلڈ چیمپئن پنکج ایڈوانی کو پتہ چلا کہ بجرنگی بھائی جان کے اصل چاند نواب بھی موجود ہیں تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا اس کے بعد سیلفیاں بنانے والوں کی قطاریں لگ گئیں ،بھارتی کھلاڑیوں کا کہنا ہے چاند نواب سے ملاقات کی خواہش تھی۔ورلڈ چمپیئن پنکج ایڈوانی کا کہنا ہے کہ فلم تو نہ دیکھ سکا مگر چاند نواب سے ملاقات ہوگئی،پاکستانی صحافی چاند نواب نے بھرپور پذیرائی پر بھارتی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔