سرگودھا ، جائیداد کیلئے چھوٹے کے ہاتھوں بڑابھائی اورکزن قتل، باپ سمیت5افرادزخمی

ہفتہ 8 اگست 2015 13:35

سرگودھا ، جائیداد کیلئے چھوٹے کے ہاتھوں بڑابھائی اورکزن قتل، باپ سمیت5افرادزخمی

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء ) شاہ پور صدرمیں جائیداد کے لئے چھوٹے بھائی کی فائرنگ سے بڑے بھائی اورکزن جاں بحق جب کہ باپ سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

سرگودھا کے نواحی شہرشاہ پورکے رہائشی محمد ریاض اپنے والد اورکزن کے ہمراہ سیشن کورٹ میں مقدمے کی پیشی کے لئے جارہے تھے کہ مخالفین نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ریاض اوراس کا ایک کزن موقع پرہی جاں بحق جب کہ ریاض کے باپ سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال شاہ پور صدر منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ جائداد کے تنازع کا شاخسانہ ہے، فائرنگ کرنے والوں میں ریاض کا چھوٹا بھائی بھی شامل ہے، واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :