سندھ حکومت کاکارنامہ ،گھوٹکی میں ہزاروں سیلاب متاثرین کیلئے چاولوں کی صرف دو دیگیں بھیجی گئیں

بھوک سے جنگ لڑتے متاثرین خوراک کے حصول کیلئے آپس میں لڑ پڑے

ہفتہ 8 اگست 2015 13:40

سندھ حکومت کاکارنامہ ،گھوٹکی میں ہزاروں سیلاب متاثرین کیلئے چاولوں ..

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) مقامی رکن صوبائی اسمبلی نے سیکڑوں متاثرین کیلئے صرف 2دیگیں بھجوا دیں۔ بھوک سے جنگ لڑتے متاثرین خوراک کے حصول کیلئے آپس میں لڑ پڑے۔ تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا کوئی پراسان حال نہیں، مقامی ایم پی اے نے حاتم طائی کی قبر پر لات مارتے ہوئے سیلاب متاثرین کیلئے دو دیگیں بھجوا دیں۔

بھوک سے بے حال متاثرین ان دو دیگوں پر ٹوٹ پڑے۔ بریانی حاصل کرنے کیلئے کئی افراد آپس میں ہی لڑ پڑے۔

(جاری ہے)

سیلاب نے گھر اجاڑ دیئے، فصلیں ملیا میٹ کر دیں۔ ایسے میں بھوک نے ستایا تو پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے متاثرین کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہو گئے۔گھوٹکی میں بھی ایسی ہی صورتحال پیش آئی۔ جب مقامی ایم پی اے نے سخاوت کی اعلیٰ ترین مثال قائم کرتے ہوئے سیکڑوں متاثرین کیلئے صرف دو بریانی کی دیگیں بھجوا دیں۔ بھوک سے نڈھال افراد نے جب دیگیں دیکھیں تو ان پر جھپٹ پڑے۔ بھوک سے جنگ لڑتے متاثرین آپس میں بھی گتھم گتھاہو گئے۔دیگیں لانے والی گاڑی کے آگے پیچھے سیکڑوں متاثرین بھاگتے رہے۔

متعلقہ عنوان :