ورلڈ سوئمنگ چیمپئمن شپ ، برونٹ کیمبل اور جینیٹ اوٹیسن نے گولڈ میڈل جیت لیا

ہفتہ 8 اگست 2015 14:03

ورلڈ سوئمنگ چیمپئمن شپ ، برونٹ کیمبل اور جینیٹ اوٹیسن نے گولڈ میڈل ..

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) روس میں جاری ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ میں آسٹریلیا کی برونٹ کیمبل اور جینیٹ اوٹیسن نے سونے کا تمغہ جیت لیا۔ روس میں ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ کے شاندار مقابلے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں خواتین کی 100 میٹر فری سٹائل ریس میں آسٹریلیا کی برونٹ کیمبل نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے سونے کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے مقررہ فاصلے کو باون اعشاریہ پانچ دو سیکنڈز میں عبور کیا جبکہ 50 میٹر بٹرفلائی ریس میں کینیڈا کی جینیٹ اوٹیسن نے پچیس اعشاریہ دو سات سیکنڈز کے وقت سے کامیابی سمیٹ کر سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔