منظور کاکا کی تنخواہ ایک لاکھ، کینیڈا میں اثاثے 5ارب ، وفاقی حکومت حرکت میں آگئی

ہفتہ 8 اگست 2015 14:10

منظور کاکا کی تنخواہ ایک لاکھ، کینیڈا میں اثاثے 5ارب ، وفاقی حکومت حرکت ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابق ایم ڈی منظور کاکا کے کینیڈا میں 5ارب کے اثاثے سامنے آنے کے بعد وفاقی حکومت حرکت میں آگئی ہے،حکومت نے متعدد ممالک کو بیرون ملک جائیداد رکھنے والے سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے جاری کیے گئے سرکلر کہاگیا ہے کہ اعلی بیورو کریٹس کو اپنے اور اپنی بیوی ،بچوں کے بیرون ملک اثاثے بھی بتانا ہونگے۔

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابق سربراہ منظور کا کا کے کینیڈا میں 5 ارب کے اثاثے سامنے آنے کے بعد امریکہ ، کینیڈا ، برطانیہ ، خلیجی و یورپی ممالک کو بھی خطوط لکھے ہیں کہ وہ وہاں جائیداد اور غیر معمولی اثاثے رکھنے والے سیاست دانوں اور بیورو کریٹس کی تفصیل فراہم کریں جبکہ کینیڈا نے منی لانڈرنگ کے الزام میں منظور کاکا کے خلاف تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ہی ایک افسر نے کینیڈین حکومت کو منظور کاکا کی پے سلپس بھجوائی تھیں جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کی تنخواہ اور مراعات وغیرہ ایک سے سوالاکھ روپے بنتی ہیں تو انہوں نے پانچ ارب کے اثاثے وہاں کیسے بنا لئے۔کینیڈا نے حکومت پاکستان سے پوچھا ہے کہ وہ بتائے کہ منظور کاکا کی یہ رقم وائٹ منی ہے یا بلیک منی تاکہ ان کے خلاف تحقیقات کو آگے بڑھایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :