فلم ” ہو من جان “ میں میرے کردار کو اسی طرح پذیرائی ملے گی جس طرح ٹی وی سکرین پر ملتی رہی ‘بشریٰ انصاری

ہفتہ 8 اگست 2015 14:30

فلم ” ہو من جان “ میں میرے کردار کو اسی طرح پذیرائی ملے گی جس طرح ٹی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ میری زندگی کی دوسری فلم ” ہو من جان “ میں میرے کردار کو اسی طرح پذیرائی ملے گی جس طرح ٹی وی سکرین پر مجھے اپنے کیریئر کے دوران ملتی رہی ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ مشورے اور سوچ سمجھ کر کیا ہے جس کا بڑا اچھا رسپانس آیا ہے اور میں آئندہ بھی منتخب سکرپٹ والی فلموں میں کام کرتی رہوں گی ۔

ایک سوال کے جواب میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ مجھے بڑی یا چھوٹی سکرین میں کوئی فرق نظر نہیں آتا ،مجھے کیمرے کا سامنا کرتے ہوئے 20سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے جبکہ نئی اداکارائیں کیمرے کے سامنے آکر خوفزدہ ہو جاتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرا نئے فنکاروں کو مشورہ ہے کہ وہ اپنے سینئرز سے رہنمائی لیں اور سینئرز کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے جونیئرز کے ساتھ شفقت اور محبت والا رویہ اپنائیں ۔