سٹی اوپن :کائی نیشیکوری اورمارن سلیچ سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 8 اگست 2015 15:07

سٹی اوپن :کائی نیشیکوری اورمارن سلیچ سیمی فائنل میں پہنچ گئے

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) سیکنڈ سیڈ جاپان کے کائی نیشیکوری اورکروشیا کے مارن سلیچ سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، وا شنگٹن میں جاری ہارڈ کورٹ ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں جاپان کے کائی نیشیکوری نے آسٹریلیا کے سیمیول گروتھ کو اسٹر یٹ سیٹس میں شکست دی،نیشیکوری کی فتح کا اسکور چھ،چار اور چھ، چار رہا،دوسرے کوارٹرفائنل میں کروشیا کے مارن سیلچ نے جرمنی کے الیگزیندرزیویر کو سات، پانچ اور سات چھ کے اسکور زیر کرتے ہوئے آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنائی،تیسرے کوارٹرفائنل میں امریکا کے یوآن ازنر کامیاب رہے،امریکا کے اسٹیو جانسن بھی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرگئے۔