لاہور: نجی کمپنی کے اکاؤنٹ مینجر نے ذاتی سواری کے لیے رکشہ خرید کر اسٹیٹس سمبل کی دھجیا ں اڑا دیں۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 8 اگست 2015 16:05

لاہور: نجی کمپنی کے اکاؤنٹ مینجر نے ذاتی سواری کے  لیے رکشہ خرید کر اسٹیٹس ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 اگست 2015 ء): نجی کمپنی کے اکاؤنٹ مینجر نے ذاتی سواری کے لیے رکشہ خرید کر اسٹیٹس سمبل کی دھجیا ں اڑا دیں۔تفصیلات کے مطابق نجی کمپنی میں بطور اکاؤنٹ مینجر کام کرنے والےلاہور کے رہائشی حمیر تنویر نے بتایا کہ میں ذاتی سواری کے لیے گاڑی خریدنے کی سکت نہیں رکھتا تھا لہٰذا میں نے ذاتی سواری کے طور پر رکشہ خریدنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا ٓج کل کے معاشرے میں رکشے کو ذاتی سواری کے طور پر استعمال نہیں کیا جاتا کیونکہ رکشے کو اسٹیٹس سمبل پر داغ سمجھا جاتا ہے تاہم میں نے اپنی جیب دیکھتے ہوئے دو لاکھ روپے کے عوض ایک رکشہ خریدا، رکشے سے متعلق بتاتے ہوئے حمیر کا کہنا تھا کہ اس مخصوص رکشے میں ساؤنڈ سسٹم، دروازے، پنکھا سب کچھ میسر ہے گویا یہ ایک گاڑی کی مانند ہے، رکشے کی نشستیں بھی کسی گاڑی ہی کی طرح آرام دہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کبھی بھی اسٹیٹس کا تاقب نہیں کرنا چاہئیے بلکہ وہ کرنا چاہئیے جو آپ کے لیے مفید، آسان اور آپ کے اپنے حق میں بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں فخریہ طور پر رکشے کو اپنی ذاتی سواری کے طور پر استعمال کر رہا ہوں۔