چوتھا ٹیسٹ ، انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ہرا کر ایشز سیریز جیت لی

ہفتہ 8 اگست 2015 16:05

چوتھا ٹیسٹ ، انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ہرا کر ایشز سیریز جیت لی

ناٹنگھم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8اگست۔2015ء) انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ایک اننگز اور 78 رنز سے شکست دے کر ایشز سیریز اپنے نام کر لی ہے ، ناٹنگھم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 60 رنز پر ڈھیر ہوگئی ، سٹورٹ براڈ نے 8 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، انگلینڈ نے پہلی اننگز 391 رنز 9 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کر دی ، جو روٹ نے 130 رنز کی اننگز کھیلی ،اس کے علاوہ ایلسٹر کک 43 ، معین علی 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، مچل سٹارک نے 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں 253 رنز پر آئوٹ ہوگئی ، کرس راجرز 52 ، ڈیوڈ وارنر 64 ، اور واگز 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، بین سٹوکس نے 6 اور مچل ووڈ نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، سٹورٹ براڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ، میچ میں ایک اننگز اور 78 رنز سے کامیابی کے ساتھ انگلینڈ نے ایشز سیریز بھی اپنے نام کر لی ،