پل ، سڑکیں اور ترقیاتی کاموں کے ساتھ صحت کی سہولتوں کی جانب بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے‘ سخاوت ناز

ہفتہ 8 اگست 2015 16:13

پل ، سڑکیں اور ترقیاتی کاموں کے ساتھ صحت کی سہولتوں کی جانب بھی توجہ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) نامور اداکار سخاوت ناز نے کہا ہے کہ حکومت جہاں لوگوں کے لئے پل ، سڑکیں اور ترقیاتی کام کر رہی ہے وہاں صحت کی سہولتوں کی جانب بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان سے دل کے امراض میں مبتلا مریض علاج کے لئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی آتے ہیں جہاں ان کو بعض ٹیسٹوں اور خاص طور پر انجیو گرافی کے لئے دو ،دو سال کی تاریخیں دی جاتی ہیں جو سراسر مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ زیادہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میری حکومت سے اپیل ہے کہ وہ انجیو گرافی کی سہولتوں میں اضافہ کریں تاکہ مریضوں کی بروقت تشخیص سے ان کی زندگی بچ جائے ۔سخاوت ناز نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ خادم اعلیٰ انسانی ہمدردی کو مد نظر رکھتے ہوئے سب سے پہلے اسی طرح توجہ دیں گے ۔