پاکستان کی تاریخ کا شرمناک ترین سکینڈل ، سرپرستی کرنیوالے درندہ صفت سیاستدان کا نام بھی سامنے آگیا

ہفتہ 8 اگست 2015 17:23

پاکستان کی تاریخ کا شرمناک ترین سکینڈل ، سرپرستی کرنیوالے درندہ صفت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اگست2015ء) ضلع قصور میں بچوں سے جنسی زیادتی کے پاکستان کی تاریخ کے بدترین سکینڈل میں سیاستدانوں اور سینئر پولیس حکام سمیت بااثر شخصیات کے نام سامنے آگئے ہیںجونہ صرف سینکڑوں بچوں کی عزتوں کیساتھ کھیلنے والے درندوں کی حفاظت کررہے ہیں بلکہ ان کے مقدمات بھی کالعدم قراردلوانے کیلئے کوشاں ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ان میں سے ایک شخصیت مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ملک احمد سعید خان بھی ہیں جو متعلقہ حلقے سے ہی کامیاب ہوئے ہیں ۔

ڈی پی او قصور رائے بہادر نے صوبائی وزیر کے دباﺅ میں مقدمے کو کالعدم قراردے کر مبینہ طورپر معاملے کو سردخانے میں ڈالنے کی کوشش کی تاہم میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ کسی بھی مجرم سے تعلق ہونے کا یہ مطلب نہیں ہوتاکہ آپ بھی جرائم پیشہ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :