قاسم ضیا ء کی گرفتاری کا ہاکی فیڈریشن سے کوئی تعلق نہیں: آصف باجوہ

ہفتہ 8 اگست 2015 17:23

قاسم ضیا ء کی گرفتاری کا ہاکی فیڈریشن سے کوئی تعلق نہیں: آصف باجوہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء)سابق سیکرٹری ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ نے کہا ہے کہ قاسم ضیا ء کی گرفتاری کا ہاکی فیڈریشن سے کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف باجوہ نے کہا کہ اپنے دور میں پوری ایمانداری سے کام کیا ،5سال میں ہاکی فیڈریشن کا دو مرتبہ آڈٹ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن کے معاملات بالکل شفاف ہیں ، کہیں کوئی بے ضابطگی نہیں کی ۔ قاسم ضیاء پیپلز پارٹی کے رہنما بھی رہے ہیں اس حوالے سے تحقیقات ہورہی ہونگی ہاکی فیڈریشن کے حوالے سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ `