Live Updates

اگر کسانوں کی مدد نہ کی گئی تو غربت ختم نہیں ہوگی: عمران خان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 8 اگست 2015 18:33

اگر کسانوں کی مدد نہ کی گئی تو غربت ختم نہیں ہوگی: عمران خان

وہاڑی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8 اگست 2015 ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر کسانوں کی مدد نہ کی گئی تو غربت ختم نہیں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وہاڑی میں کسان کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب میں کسانوں کو ڈرایا دھمکایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت میں کسانوں کیلئے بجلی فی یونٹ 97 پیسے ہے جبکہ پاکستان میں کسانوں کو بجلی فی یونٹ 10 روپے 30 پیسے کے حساب سے ملتی ہے۔

کسانوں کو اپنے حقوق کیلئے کھڑے ہونا ہوگا۔ حکومت دیہی علاقوں کے چھوٹے کسانوں کی مدد کرے۔ اگر کسانوں کی مدد نہ کی گئی تو غربت ختم نہیں ہوگی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام ٹھیک کرنا ہے اس سے کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ کسانوں کیلئے بیرون ملک سے ماہرین بلوائیں گے۔ ہمیں پولیس کو غیر سیاسی بنانا ہے۔خیبرپختونخواہ میں پولیس غیر سیاسی ہوچکی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :