کولوراڈو،سنیماء گھر میں 12افراد کا قاتل جیمز ہومز سزائے موت سے بچ گیا

ّعدالت کی جیوری 27سالہ طالب علم کو سزائے موت دینے پر متفق نہ ہوسکی،ملزم کوعمرقیدکی سزا

ہفتہ 8 اگست 2015 18:54

کولوراڈو،سنیماء گھر میں 12افراد کا قاتل جیمز ہومز سزائے موت سے بچ گیا

ڈینور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء)کولوراڈو کی ایک عدالت کی جیوری ستائیس سالہ طالب علم جیمز ہومز کو سزائے موت دینے پر متفق نہیں ہو سکی اور اس کے بجائے اس کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ ماہ ہومز نے ایک سنیما میں گھس کر بارہ افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ یہ افراد اس وقت دا ڈارک نائٹ رائزز نامی فلم دیکھ رہے تھے۔ وکلائے دفاع کا موقف تھا کہ ہومز کا ذہنی توازن درست نہیں لہذا اس کو موت کی سزا نہ دی جائے۔ ہومز پر قتل، اقدام قتل اور خطرناک اسلحہ رکھنے ایسے سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔