پیر محل: شارٹ سرکٹ سے ہزاروں روپے کا سامان خاکستر

ہفتہ 8 اگست 2015 19:32

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء ) مین بازار پیرمحل میں برتن سٹور میں بجلی کے شارٹ سرکٹ ہونے سے آگ لگنے سے ہزاروں روپے کا سامان جل کر خاکستر اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کمالیہ حافظ محمد نجیب کی قیادت میں ریسکیو1122 اور TMA کے فائربریگیڈ نے آگ پر قابو پالیاتمام امدادی کاروائی اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کمالیہ حافظ محمد نجیب، طارق جاوید صاحب چیف آفیسر پیرمحل محمد صدیق پیاراسابق تحصیل نائب ناظم اور نان تحصیل ہیڈکوآرٹر عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر جلدی قابو پالیا گیا اگر بروقت آگ پر قابونہ پایاجاتا توملحقہ دکانوں میں آتشزدگی کا خطرہ تھا جس میں موجود سامان کی مالیت کروڑوں روپے ہے ۔