قصور میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے کیس نے نیا رخ اختیار کرلیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 8 اگست 2015 20:07

قصور میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے کیس نے نیا رخ اختیار کرلیا

قصور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8 اگست 2015 ء) قصور میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے کیس نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قصور میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے ہوشربا سکینڈل نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اصل تنازع 19 ایکز اراضی کا بتایا جارہا ہے۔ کیس کے مرکزی ملزم نعیم کے دوستوں کی جانب سے 19 ایکڑ زمین خریدی گئی تاہم زمین کے معاوضے پر تنازع کھڑا ہو گیا۔ ماسٹر ظفر اور شیرازی گروپ زمین کے دعویدار ہیں۔ ایک گروپ کا تعلق مرکزی ملزم نعیم سے ہے۔