قصورویڈیوسکینڈل کے ثبوت سامنے آگئے ،ملزمان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ

ہفتہ 8 اگست 2015 21:35

قصورویڈیوسکینڈل کے ثبوت سامنے آگئے ،ملزمان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء)صوبائی وزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ نے کہاہے کہ قصورویڈیوسکینڈل کے ثبوت سامنے آگئے ہیں ،ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہناہے کہ قصورویڈیوسکینڈل کی تحقیقات عوام کے سامنے لائیں گے ،یہ بہت افسوسناک اورشرمناک واقعہ ہے ،ایک گروپ اس سکینڈل کواچھال رہاہے ،ہم اسے دبانے کی کوشش کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کاکہناہے کہ ویڈیوسکینڈل میں ملوث ملزمان کوگرفتارکیاجارہاہے ،زیادتی کیس میں سات ملزمان اب تک گرفتارہوچکے ہیں ،گرفتارملزمان کے خلاف درج کی گئی ایف آئی اربہت جلدعدالتوں میں پیش کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ویڈیوسکینڈل کی ویڈیوڈی پی اواورآرپی اوکے پاس موجودہیں ۔ملوث ملزمان کوعبرتناک سزادی جائے گی ۔ڈی پی اوقصوررائے سعیدکاکہناہے کہ کیس میں متاچرین کی تعداد284ہے یہ واقع2009ء سے شروع ہوا،لیکن کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا۔انہوں نے کہاکہ مساجدسے اعلان کرئے گئے لکن کوئی ایف آئی آردرج کرنے نہیں آئے ،گاوٴں حسین والامیں گزشتہ سات سال سے ایسے واقعات ہوتے رہے ،گزشتہ سات سال سے ایسے واقعات ہوتے رہے ،کسی نے گزشتہ سات سال سے ایسے واقعات کے خلاف آوازنہیں اٹھائی `