لیاری کراچی میں منشیات فروشوں کے پیپلز پارٹی سے رابطوں کا انکشاف

ہفتہ 8 اگست 2015 22:07

لیاری کراچی میں منشیات فروشوں کے پیپلز پارٹی سے رابطوں کا انکشاف

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) کراچی کے علاقے لیاری میں منشیات فروشوں کے پیپلز پارٹی سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ منشیات فروش عرفان درانی کی پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ تصاویر منظرعام پرآگئی ہیں۔لیاری میں منشیات فروشوں کے پیپلز پارٹی کے سابق وزیراعظم اور وزراء سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

منشیات فروش عرفان درانی کی پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ تصاویرمنظرعام پرآگئی ہیں۔

عرفان درانی کا تعلق گینگ وار کے شیراز کامریڈ گروپ سے ہے ۔ ذرائع کے مطابق عرفان درانی لیاری آٹھ چوک پر منشیات کا اڈا چلاتا ہے ۔ عرفان درانی کا بھائی سلمان ڈاڈا گزشتہ سال رینجرز مقابلے میں مارا گیا تھا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلی حکام سے مراسم کے باعث منشیات فروش کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے۔