فریقین کا مک مکا ہوا ہے ،میڈیا خواہ مخواہ مسئلہ اچھال رہا ہے، یہ کوئی آج کا واقعہ نہیں، سلسلہ 8،10 سالوں سے چلا آ رہا ہے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اﷲ کی قصور واقعہ پر عجیب منطق

واقعات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، صوبائی وزیر داخلہ

ہفتہ 8 اگست 2015 22:44

فریقین کا مک مکا ہوا ہے ،میڈیا خواہ مخواہ مسئلہ اچھال رہا ہے، یہ کوئی ..

قصور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) قصور میں ہولناک واقعہ سامنے آگیا، اس میں سینکڑوں بچوں سے جنسی زیادتی کی ویڈیوز کے حوالے سے بھی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اﷲ کی عجیب ہی منطق سامنے آئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ فریقین کا مک مکا ہوا ہے اور میڈیا خواہ مخواہ مسئلہ اچھال رہا ہے، یہ کوئی آج کا واقعہ نہیں، یہ سلسلہ آٹھ سے دس سال تک چلا آ رہا ہے اور فریقین پرچے کٹواتے آ رہے ہیں جبکہ اسی کیس پر وزیر داخلہ شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ ویڈیوز سے متعلق ثبوت ملے ہیں، ابھی تحقیقات کی جا رہی ہیں،قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی