ملکہ الزبتھ، شہزادہ چارلس اور وزیر اعظم کیمرون کے قتل کی منصوبہ بندی کا انکشاف

پیر 10 اگست 2015 11:35

ملکہ الزبتھ، شہزادہ چارلس اور وزیر اعظم کیمرون کے قتل کی منصوبہ بندی ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) برطانوی شدت پسندوں کی جانب سے ملکہ الزبتھ دوئم، شہزادہ چارلس اور وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو دھماکے میں ہلاک کرنے کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وسط لندن میں دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کی سترویں سالگرہ کی تقریب میں برطانوی جہادیوں نے ملکہ الزبتھ دوئم کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

اس تقریب میں ملکہ الزبتھ سمیت شہزادہ چارلس، شاہی خاندان کے دیگر افراد اور وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سمیت سیکڑوں معززین شرکت کریں گے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق داعش کے کمانڈرز تقریب میں پریشرککر بم کا دھماکا کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ برطانوی وزارت داخلہ کو بھی دہشتگردوں کے اس منصوبے کی اطلاع دے دی گئی ہے، جس کے بعد پولیس اورایم آئی فائیو نے منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کرنا شروع کردیے ہیں

متعلقہ عنوان :