قومی ٹیم قزاخستان میں ہونے والی ورلڈ جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

پیر 10 اگست 2015 12:24

قومی ٹیم قزاخستان میں ہونے والی ورلڈ جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

اسلام آباد /آستانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء)قومی جوڈو ٹیم کاقزاخستان میں ہونے والی ورلڈ جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق چیمپئن شپ 22 سے 30 اگست تک قزاخستان کے شہر آستانہ میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت کیلئے فیڈریشن نے این او سی کیلئے درخواست بھیجوائی ہے اور توقع ہے کہ کھلاڑیوں کو این او سی جلد مل جائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ جوڈو چیمپئن شپ اور دیگر بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ سپورٹس بورڈ کے تعاون سے پشاور میں جاری ہے جس میں 20 مرد اور 15خواتین کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ مسعود احمد خان نے کہا کہ قومی جوڈو ٹیم کے ہیڈ کوچ سجاد کاظمی بھی آئندہ دو روز تک کیمپ کو جوائن کرینگے ۔