پاکستان جوڈو فیڈریشن کی منسلک یونٹس کو اپنے اپنے شہروں میں یوم آزادی مقابلے کرانے کی ہدایت

پیر 10 اگست 2015 12:26

پاکستان جوڈو فیڈریشن کی منسلک یونٹس کو اپنے اپنے شہروں میں یوم آزادی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) پاکستان جوڈو فیڈریشن نے صوبوں اور فیڈریشن سے منسلک تمام یونٹس کو مراسلہ بھیجوایا ہے کہ یوم آزادی کے حوالے سے تمام یونٹس اپنے اپنے شہروں میں جوڈو کے مقابلے منعقد کرائیں۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق فیڈریشن نے تمام یونٹس اور صوبوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ 14اگست یوم آزادی کے دن کے موقع پر جوڈو کے مقابلے منعقد کرائیں اور اس دن کے موقع پر پاکستان جوڈو فیڈریشن ، پاکستان آرمی کے ساتھ ملکر ایبٹ آباد اور پشاور میں یوم آزادی کے موقع پر جوڈو کے مقابلے منعقد کرائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :