ہارنے کے باجود کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیرن لیہمن کو عہدے سے برخاست کیے جانے کا کوئی خطرہ نہیں ہے ‘ جیمز سدر لینڈ

پیر 10 اگست 2015 12:29

ہارنے کے باجود کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیرن لیہمن کو عہدے سے برخاست کیے جانے ..

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدر لینڈ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز ہارنے کے باجود کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیرن لیہمن کو ان کے عہدے سے برخاست کیے جانے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔پریس کانفرنس کے دوران جب جیمز سدر لینڈ سے پوچھا گیا کہ آیا ڈیرن لیہمن کی نوکری محفوظ ہے تو انھوں نے اس کا جواب ہاں میں دیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدر لینڈ نے کہا کہ ٹیم کی بیرونِ ملک کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اب ہم ہر سیریز کے بعد ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔انھوں نے کہا کہ بیرون ملک جا کر کرکٹ کھیلنا آسان نہیں ہوتا تاہم یہ ایک ایسی چیز ہے جو ہمیں بہتر کرنا ہو گی۔جیمز سدر لینڈ کے مطابق ہم کرکٹ کی دنیا کی سب سے بہترین ٹیم بننا چاہتے ہیں اور اس کیلئے ہمیں بیرونِ ملک بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے سابق بیٹسمین ٹام موڈی نے ڈیرن لیہمن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پوزیشن بہت مضبوط ہے۔ وہ صرف تین ماہ پہلے تک کرکٹ کے عالمی کپ کی فاتح ٹیم کے کوچ تھے۔انھوں نے کہاکہ ڈیرن لیہمن رات کی رات میں برے کوچ نہیں بن گئے موجودہ ایشز سیریز میں شکست ان کی رپورٹ کارڈ پر ایک نشان ہے تاہم انھوں نے گذشتہ چند برسوں میں جو کچھ کیا وہ بہت مثبت ہے۔

متعلقہ عنوان :