امریکی ریاست ٹیکساس،نارتھ ہیوسٹن میں گھر سے8 افراد کی لاشیں برآمد

پیر 10 اگست 2015 12:30

امریکی ریاست ٹیکساس،نارتھ ہیوسٹن میں گھر سے8 افراد کی لاشیں برآمد

ٹیکساس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء)امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک گھر سے آٹھ افراد کی لاشیں ملی ہیں،گھر میں موجود مشتبہ حملہ آور نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ٹیکساس کے علاقے نارتھ ہیوسٹن سے ملنے والی لاشوں میں چھ بچوں کی لاشیں بھی شامل ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں معمول کی چیکنگ کے دوران گھر کی کھڑکی سے ایک لاش نظر آئی جس کے بعد پولیس نے گھرکے اندر گھسنے کی کوشش کی،لیکن اندر موجود حملہ آور نے پولیس پر فائرنگ کر دی،جس کے بعد مشتبہ شخص نے خود ہی سرینڈر کر دیا۔

ہلاک ہونے والوں کی عمریں 6 سے 50 سال کے درمیان ہیں۔ پولیس کے مطابق مبینہ ملزم ڈیوڈ کونلی کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے ہیرس کاوٴنٹی کی مقامی پولیس کے مطابق رات نو بجے کے قریب پولیس کی جانب سے کیے جانے والے ’گھر کے ایک فلاحی معائنے‘ کے نتیجے میں لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے گھر کے اندر داخل ہونے کی کوشش پر گھر کے اندر سے ایک شخص نے فائرنگ شروع کردی تھی۔

لاشوں کو شناخت کر لیا گیا جن میں، 50 سالہ ڈیوین جیکسن، ان کی اہلیہ 40 سالہ ویلری جیکسن اور بچے ، 13 سالہ نیتھنیل، 10 سالہ ڈیوین، 11 سالہ اونسٹی، نو سالہ کیلِب، سات سالہ ٹرینِیٹی، اور چھ سالہ جونا شامل ہیں۔خیال کیا جا رہا ہے کہ نِیتھنیل 48 سالہ کونلی اور ویلری جیکسن کا بیٹا تھا۔مقامی پولیس کے نائب سربراہ ٹم کینن نے بتایا کہ ہم یہ بات سمجھنے سے قاصر ہیں کہ وہ کیا محرکات ہوسکتے ہیں جن کی بنا پر کوئی شخص اتنی معصوم جانیں لے سکتا ہے خاص طورپر بچوں کی بظاہر قاتل اور ویلری کے درمیان تنازعہ، ان ہلاکتوں کا محرک بناعدالتی ریکارڈ کے مطابق کونلی 1988 سے مختلف مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔