پہلے راشداعوان شہید کرکٹ ٹورنامنٹ ‘فائنل میں سادات الیون نے خان الیون کو شکست دیدی

پیر 10 اگست 2015 13:00

پہلے راشداعوان شہید کرکٹ ٹورنامنٹ ‘فائنل میں سادات الیون نے خان الیون ..

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) پہلے راشداعوان شہید کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سادات الیون نے خان الیون کو شکست دے دی ہے،کرکٹ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی و مرکزی راہنماء پی ٹی آئی سردارشاہنواز اختر تھے تفصیلات کے مطابق پہلے راشداعوان شہید کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد چکوٹھی میں کیا گیا جس میں مختلف علاقائی ٹیموں نے حصہ لیا ،جبکہ فائنل راؤنڈ میں سادات الیون اور خان الیون کے درمیان دلچسپ کھیل رہا سنسنی خیز مقابلے کے بعد سادات الیون نے میدان مار لیا مہمان خصوصی سردار شاہنواز اختر نے کہا کہ جہاں میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں کھیل میں ہی بہترین صحت کا راز پوشیدہ ہے موضی بیماریوں کی بڑھتی ہوئی وجہ کھیل سے دوری ہے انہوں نے مزید کہا کہ لمحہ فکریہ ہے کہ حلقہ نمبر پانچ کی نا اہل قیادت نے چکوٹھی جیسے علاقے کو پلے گراؤنڈ جیسی بنیادی سہولت میسسر نہیں کی جو نوجوانوں کے ساتھ ظلم عظیم ہے کھیل کے اختتام پر بہترین کارگردگی دکھانے والی ٹیم میں انعامات تقسیم کیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :