رانی مکھرجی عنقریب ماں بننے والی ہیں

پیر 10 اگست 2015 13:11

رانی مکھرجی عنقریب ماں بننے والی ہیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھر جی جو ان دنوں انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کئے ہوئے دکھائی دیتی ہیں، قریبی ذرائع کے مطابق ماں بننے والی ہیں۔ بالی ووڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق فلم ساتھیا سے شہرت پانے والی اداکارہ بہت جلد ماں بن جائیں گی۔ رانی مکھر جی نے فلم ساز ادیتیہ چوپڑہ سے 2014میں شادی کی تھی۔

(جاری ہے)

رانی مکھر جی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ لندن میں فور سیزنز میں دیکھی گئی تھیں۔ یہاں وہ ماں بننے والی خواتین کیلئے مخصوص مساج لیتی ہوئی پائی گئیں جس کی وجہ سے یہ خیال کیا جارہا ہے کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔رانی مکھر جی کی آخری فلم ”مردانی “ تھی۔ اس فلم میں بھی رانی مکھر جی اپنی اداکاری سے متاثر نہیں کرسکی تھیں، جس کے بعد سے وہ منظر عام سے غائب ہیں