زخمی بھارتی اوپر مرلی وجے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے

پیر 10 اگست 2015 13:25

زخمی بھارتی اوپر مرلی وجے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے

گال(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10اگست۔2015ء) سری لنکا کیخلاف12اگست سے شیڈول پہلے ٹیسٹ سے قبل بھارتی اوپنر مرلی وجے کے زخمی ہونے کے سبب مہمان ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

میچ سے قبل ہونے والی پریس کانفرنس میں بھارتی ٹیم کے ڈائریکٹر روی شاستری کا کہنا تھا کہ 31سالہ اوپنر ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے اور مقررہ مدت میں فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے کے سبب انہیں پہلے ٹیسٹ کے لیے زیر غور نہیں لایا جائے گا۔

روی شاستری کامزید کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے بہترین 6بلے باز میدان میں اتارے جائیں گے اور اگر چتیشور پجارا کی جگہ بنی تو وہ بھی ان 6بلے بازوں میں جگہ بنالیں گے۔ شاستری کے مطابق روہت شرما ایک ٹیلنٹڈ بلے باز ہیں تاہم انہیں باؤلرز پر چڑھائی کرنے سے قبل شروع کے چند اوورز دھیان سے کھیلنا ہوں گے۔