قومی بیڈ منٹن چیمپئن شپ ، اویس زاہد نے مینز اور پلوشہ بشیر نے ویمنز چیمپئنز کا ٹائٹل جیت لیا

پیر 10 اگست 2015 13:43

قومی بیڈ منٹن چیمپئن شپ ، اویس زاہد نے مینز اور پلوشہ بشیر نے ویمنز ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء)لاہور میں ہونے والی نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ اختتام کو پہنچ گئی اویس زاہد نے مینز اور پلوشہ بشیر نے ویمنز چیمپئنز کے تاج سروں پر سجا لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے مینز فائنل میں اویس زاہد نے رضوان اعظم کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا اویس کی فتح کا سکور دو ایک رہا۔خواتین کا ٹائٹل پلوشہ بشیر نے جیت لیا۔ پلوشہ نے فائنل میں ماہ حور شہزاد کو اکیس چودہ اور اکیس سترہ سے ہرایا تاہم ماہ حور نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پلوشہ نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہو ئے شٹل توڑی تھی تاہم پلوشہ کا کہنا تھا کہ ان پر شٹل توڑنے کا الزام غلط ہے۔