Live Updates

اسلام آباد : قومی اسمبلی کا اجلاس، پی ٹی آئی نے قصور ویڈیو اسکینڈل پر تحریک التوا جمع کروا دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 10 اگست 2015 13:48

اسلام آباد : قومی اسمبلی کا اجلاس، پی ٹی آئی نے قصور ویڈیو اسکینڈل پر ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 10 اگست 2015ء) : اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پی ٹی آئی نے قصور ویڈیو اسکینڈل پر تحریک التوا جمع کروا دی. تفصیلات کے مطابق تحریک التواپی ٹی آئی رہنماﺅں شاہ محمود قریشی،عارف علوی،شیریں مزاری اوراسد عمر نے جمع کروائی۔

(جاری ہے)

تحریک التوا میں کہا گیا کہ قصور زیادتی اسکینڈل انتہائی شرمناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے. تحریک میں مطالبہ کیا گیا کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔ کیونکہ یہ اپنی نوعیت کا ایک اہم ترین واقعہ ہے لہٰذاایوان کی معمول کی کارروائی معطل کرکے اس واقعہ پر بحث کی جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات