ٹیکسٹائل سیکٹر کی جانب سے ہڑتال کی دھمکی کام کرگئی

پیر 10 اگست 2015 14:18

ٹیکسٹائل سیکٹر کی جانب سے ہڑتال کی دھمکی کام کرگئی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) ٹیکسٹائل سیکٹر کی جانب سے ہڑتال کی دھمکی کام کرگئی اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکسٹائل سیکٹرز کے تمام ری فنڈز 31 اگست تک جاری کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت اور ٹیکسٹائل سیکٹر کے اعلیٰ حکام کے درمیان مذاکرات کے بعد ایف بی آر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے تمام ریفنڈز31 اگست تک ادا کردیے جائیں گے ، ٹیکسٹائل انڈسٹری کے عہدیداروں نے ایف بی آر کے ساتھ اجلاس میں بتایا کہ توانائی بحران، بلند پیداواری لاگت اور سخت عالمی مقابلے کے باعث ملکی ٹیکسٹائل برآمدات مسلسل کم ہو رہی ہیں جبکہ برآمدکنندگان کو سیلز ٹیکس ریفنڈ کلیمز اور کسٹمز ریبٹ کی مد میں کی جانے والی اربوں روپے کی ادائیگی بھی التوا کا شکار ہے جس پر ایف بی آر نے ٹیکسٹائل سیکٹر کو تمام سیلز ٹیکس ریفنڈ31 اگست تک جاری کرنے کی یقین دہانی کرادی

متعلقہ عنوان :