مانسہرہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے افسران وجوانوں کی نمازہ جنازہ ادا،آرمی چیف سمیت اعلی حکا م کی شرکت

پیر 10 اگست 2015 14:25

مانسہرہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے افسران وجوانوں کی نمازہ ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) مانسہرہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر مزمل ‘ میجر ہمایوں‘ میجر ڈاکٹر عثمان‘ میجر عاطف ‘ حوالدار منیر‘ نائیک رحمت الله‘ نائیک عامر سعید‘ سپاہی امان الله‘ سپاہی وقار ‘ لانس نائیک مقبول کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کردی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سمیت پاک فوج کے سینئر اور ریٹائرڈ افسران سمیت دیگر نے شرکت کی۔

نماز جنازہ میں مانسہرہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجرز سمیت فوجی جوانوں کے لواحقین بھی شریک تھے۔ ہفتہ کو مانسہرہ ہیلی کاپٹر کے دو شہداء میجر ڈاکٹر شہزاد اور حوالدار آصف کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ مانسہرہ ہیلی کاپٹر حادثے میں فوجی افسران سمیت بارہ جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :