انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز ہارنے کے باوجود کوچ ڈیرن لیمن کو ان کے عہدے سے برخاست نہیں کیا جائے گا،کرکٹ آسٹریلیا

پیر 10 اگست 2015 14:47

انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز ہارنے کے باوجود کوچ ڈیرن لیمن کو ان کے عہدے ..

میلبرن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدر لینڈ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز ہارنے کے باوجود کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیرن لیمن کو ان کے عہدے سے برخاست نہی کیا جائے گا۔ ٹیم کی بیرونِ ملک کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اب ہم ہر سیریز کے بعد ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ اگر ہم کرکٹ کی دنیا کی سب سے بہترین ٹیم بننا چاہتے ہیں اور اس کے لیے ہمیں بیرونِ ملک بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

یلبرن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بیرون ملک جا کر کرکٹ کھیلنا آسان نہیں ہوتا لیکن یہ ایک ایسی چیز ہے جو ہمیں بہتر کرنا ہو گی۔جیمز سدر لینڈ کے مطابق ہم کرکٹ کی دنیا کی سب سے بہترین ٹیم بننا چاہتے ہیں اور اس کے لیے ہمیں بیرونِ ملک بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدر لینڈ نے سٹیون سمتھ کو مائیکل کلارک کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیے جانے کا بھی دفاع کیا۔

انھوں نے کہا کہ سمتھ نے کلارک کی غیر موجودگی میں دسمبر اور جنوری میں بھارت کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کی ٹیم کی کپتانی کی تھی۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان مائیکل کلارک نے کہا تھا کہ وہ انگلینڈ میں جاری ایشز سیریز کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :