سٹیون سپیل برگ اپنی 18کروڑ ڈالر کی کشتی بیچ دیں گے

پیر 10 اگست 2015 15:33

سٹیون سپیل برگ اپنی 18کروڑ ڈالر کی کشتی بیچ دیں گے

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) ہالی ووڈ ڈائریکٹر سٹیون سپیل برگ نے اپنی پرتعیش اٹھارہ کروڑ ڈالر مالیت کی کشتی بیچنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ 282فٹ طویل کشتی انہیں ”چھوٹی“ پڑتی ہے۔ فلم ڈائریکٹر اس کشتی کو بیچ کے نئی کشتی خریدیں گے جو کہ موجودہ کشتی سے صرف اٹھارہ فٹ مزید بڑی ہوگی اور اس کی قیمت 25کروڑ ڈالر ہوگی۔

(جاری ہے)

سپیل برگ کی موجودہ کشتی میں ایک سوئمنگ پول ہے ، اس کے علاوہ بارہ مہمانوں کیلئے 7سوئٹس ہیں، ایک ہیلی کاپٹر لینڈنگ پیڈ ، جم ، سپا اور مساج روم بھی شامل ہیں۔ اس کشتی پر وہ دو برس قبل اپنی اہلیہ کیٹ کیپشا اور سات بچوں کے ہمراہ دنیا بھر کی سیر کو بھی گئے تھے۔ اس دوران انہوں نے اپنی معروف فلموں کی شوٹنگ کے مقامات پر قیام کیا تھا۔ ان دنوں سپیل برگ یہ کشتی ساڑھے12لاکھ ڈالرز ہفتہ وار کے حساب سے کرائے پر دیتے ہیں۔ دنیا بھر میں یہ سب سے زیادہ مہنگے کرائے پر چڑھائی جانے والی سواری بھی ہے

متعلقہ عنوان :