سپیشل اولمپکس برانز میڈلسٹ ویمن فٹبال ٹیم کی کوچ کرن الیاس کا پرس جہاز میں رہ گیا

پیر 10 اگست 2015 16:39

سپیشل اولمپکس برانز میڈلسٹ ویمن فٹبال ٹیم کی کوچ کرن الیاس کا پرس جہاز ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10اگست۔2015ء) سپیشل اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے قومی ویمن فٹ بال ٹیم کی کوچ کرن الیاس غیر ملکی ایئر لائن کے رویے کے خلاف پھٹ پڑیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں کرن الیاس کا کہنا تھا کہ سپیشل اولمپکس میں شرکت کے بعد وہ قومی ٹیم کے ہمراہ امریکہ سے براستہ ابو ظہبی لاہور پہنچیں تو ان کا پرس جہاز میں رہ گیا جس میں 1200ڈالرز سمیت اہم کاغذات تھے، انہوں نے فوری طور پر ایئر لائن سٹاف کو واقعے سے آگا ہ کیا لیکن انہیں کسی قسم کا کوئی تعاون نہیں کیا۔کرن الیاس کے مطابق وہ جہاز میں کھلاڑیوں کو سنبھال رہی تھیں جس کے باعث ان کا پرس طیارے میں رہ گیا،وہ گزشتہ 7دنوں سے ایئر لائن سے رابطہ کر رہی ہیں لیکن انہیں کوئی جوا ب موصول نہیں ہو رہا ہے۔