فلم”جذبہ“ کا ٹریلر اسی ماہ ریلیز ہوگا

پیر 10 اگست 2015 17:00

فلم”جذبہ“ کا ٹریلر اسی ماہ ریلیز ہوگا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء)بالی ووڈ اداکارہ کی نئی آنے والی فلم”جذبہ“ کا ٹریلر اسی ماہ ریلیز ہوگا ، فلم میں اداکارہ کے ساتھ عرفان خان بھی اہم کردار میں جلوہ گر ہیں- سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن ایک بار پھر انٹرٹینمنٹ کی دنیا پر راج کرنے آ رہی ہیں ۔ بالی وڈ کے مشہور میگزین پر اداکارہ کا کور فوٹو شائقین کو بھاگیا ۔

(جاری ہے)

ایشوریا رائے کی فلم”جذبہ“ کا ٹریلر بھی اسی ماہ ریلیز ہوگا ۔ ایشوریا رائے کی خوبصورتی کا توایک زمانہ دیوانہ ہے ، بالی ووڈ کے مشہور میگزین "برائیڈ" کے کور پر عروسی لباس میں ایشوریا رائے کی خوبصورتی دیکھنے والے مبہوت رہ گئے ۔ اداکارہ کی نئی فلم ”جذبہ“ کی شوٹنگ بھی اپنے آخری مراحل پر ہے ۔ فلم کا ٹریلر 15 اگست کو ریلیز کیا جائے گا ۔ فلمساز سنجے گپتا کی فلم "جذبہ" میں ایشوریا رائے کے ساتھ عرفان خان جلوہ گر ہونگے ۔