جدہ ٹریفک حادثے میں 4 پاکستانی جاں بحق

muhammad ali محمد علی پیر 10 اگست 2015 18:16

جدہ ٹریفک حادثے میں 4 پاکستانی جاں بحق

جدہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اگست 2015 ء) جدہ ٹریفک حادثے میں 4 پاکستانی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جدہ میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 4 پاکستانی اپنی زندگی کی بازی ہار بیٹھے۔

(جاری ہے)

چاروں پاکستانی عمرے کی ادائیگی کے بعد مکہ سے ریاض جارہے تھے۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں ملک کوثر حسین کی اہلیہ، بیٹا، بیٹی اور بہو شامل ہیں۔