ساتواں کھجور فیسٹیول اور سیمینار22ور 23اگست کو شیڈول کے مطابق ہوگا ،ڈپٹی کمشنر خیرپور

پیر 10 اگست 2015 18:44

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء)ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی نے کہا کہ سیلاب کی صورتحال اور برساتوں کے بعد ایمرجنسی کی وجہ سے 8 اور 9 اگست کو رکھا گیا ساتواں کھجور فیسٹیول اور سیمینار اب 22 اور 23 اگست 2015 کو شیڈول کے مطابق منعقد کیا جائے گا کھجور فیسٹیول کا افتتاح وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کریں گے کھجور فیسٹیول میں بین الاقوامی ماہرین ، سرمایہ کار آباد گار ، ایکسپورٹراور دیگر شرکت کریں گے ڈپٹی کمشنر خیرپورنے اس سلسلے میں بتایا کہ کھجور فیسٹیول 22 اور 23 اگست کو شہید بے نظیر بھٹو اوپن ایئر تھیٹراور سچل آڈیٹوریم ہا ل میں منعقد ہوگا فیسٹیول میں بورڈ آف انویسمنٹ ،شاہ عبدالطیف یونیورسٹی ، آبادگاراور دیگر متعلقہ افراد اور اداروں کو تعاون حاصل کیا گیا ہے اس سلسلے میں اے ڈی سی ون ریاض حسین وسان نے بتایاکہ کھجور فیسٹیول کو کامیاب بنانے کے لیے ایگزیبیشن ، ایوارڈ ، اسٹال اور استقبالیہ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ آنے والے تمام مہمانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم ک جائیں گی ۔