بھارت باہمی سیریز کھیلنے کو تیار ہے تاہم اسے حکومت سے اجازت کی ضرورت ہے، شہریار خان
پیر 10 اگست 2015 20:54
لاہور ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان کے ساتھ باہمی سیریز سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر قائم ہے مگر اسے اپنی حکومت اجازت ضرورت ہے، اگر انہیں اجازت مل جاتی ہے تو بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔ لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بھارتی بورڈ سے مسلسل رابطے میں ہیں، بی سی سی آئی پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ہونے والی ایم او یو پر قائم ہے مگر اسے اپنی حکومت کی جانب سے گرین سگنل کی ضرورت ہے۔
شہریار خان نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست سے الگ ہونا چاہئے، امید ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں بھارتی ٹیم کو حکومت کی جانب سے باہمی سیریز کھیلنے کی اجازت مل جائے گی۔(جاری ہے)
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ زمبابوے کی طرح دیگر غیر ملکی ٹیموں کو بھی پاکستان لانے کی کوششیں جاری ہیں، اس ضمن میں آئندہ برس ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں نے پاکستان آنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، اس کے علاوہ ہانگ کانگ اور عمان کی ٹیمیں بھی پاکستان آنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ٹیمیں لاہور میں کھیلنے کو ترجیح دیتی ہیں لیکن ہانگ کانگ کی ٹیم کراچی بھی کھیلنے کو تیار ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ آئی سی سی کے مستقل رکن ممالک کو بار بار پاکستان آنے کے لئے نہیں کہیں گے، انہیں اس کا خود فیصلہ کرنا ہوگا اور آئندہ چند ہفتوں میں ٹیموں کے آنے کا معاملہ واضح ہوجائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.